اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گتیرس نے 11 دنوں سے جاری تنازع کے بعد حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کے رہنماوں کی ذمہ داری امن کی بحالی سے آئندہ تنازع کی اصل وجوہات کاپتہ لگانے کے لیے سنجیدہ بات چیت شروع کرنے کی ہے۔
انتونیو گٹیرس نے تشدد کے تمام متاثرہ اور ان کے عزیزوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’’میں 11 دنوں کی خطرناک دشمنی کے بعد غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ 11 دنوں کے مہلک تنازعہ کے بعد جمعرات کو اسرائیل اورحماس کے مابین سیزفائر کامعاہدہ ہوا۔ پرتشدد واقعات میں 60 بچوں سمیت 232 فلسطینی مارے گئے۔