اردو

urdu

ETV Bharat / international

ماسکو میں کورونا سے 53 افراد ہلاک - ای ٹی وی عالمی خبر

روس کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے دنیا میں تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں 493657 افراد اس وبا سے متاثر ہیں۔

53 DEATHS REPORTED IN SINGLE DAY DUE TO CORONA IN MOSCOW, TOLL REACHES TO 3138
ماسکو میں کورونا سے 53 افراد ہلاک ،ہلاک شدگان کی تعداد 3138 پہنچی

By

Published : Jun 11, 2020, 11:11 AM IST

روسی دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کی وجہ سے 53 ہلاکتوں کے ساتھ ہی اس شہر میں اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 3138 ہوگئی ہے۔

ماسکو میں کورونا سے 53 افراد ہلاک ،ہلاک شدگان کی تعداد 3138 پہنچی

ماسکو کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر میں وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 53 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

سینٹر نے کہا کہ ایک روز قبل ہی ماسکو میں کورونا وائرس سے 56 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

روس کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے دنیا میں تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں 493657 افراد اس وبا سے متاثر ہیں اور 252783 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 6358 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں 1988،491 کیسز ہیں۔ دوسرے مقام پر برازیل ہے یہاں 739503 متاثریں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details