اردو

urdu

چین میں 5.1 درجے شدت کے زلزلہ

جنوبی مغربی صوبہ سچوان میں اوسط درجے کے زلزلے کے بعد صوبائی دارالحکومت چینگدو کے کنگبئیاں ضلع میں محکمے نے تیسری سطح کی ایمرجنسی پر عمل شروع کردیا ہے۔

By

Published : Feb 3, 2020, 11:34 AM IST

Published : Feb 3, 2020, 11:34 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:51 PM IST

چین میں 5.1 درجے شدت کے زلزلہ
چین میں 5.1 درجے شدت کے زلزلہ

چین کے صوبہ سیچوان میں ریکٹر اسکیل پر 5.1 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جنوبی مغربی صوبہ سچوان میں درمیانے درجے کے زلزلے کے بعد صوبائی دارالحکومت چینگدو کے کنگبئیاں ضلع میں محکمے نے تیسری سطح کی ایمرجنسی پر عمل شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت چینگدو میں اتوار کی رات مقامی وقت کے مطابق رات نوبجے ریکٹر اسکیل پر 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کنگبئی ژیانگ ضلع میں ایمرجنسی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
زلزلے سے متاثرعلاقے کی سمت کل 150بچاؤاہلکار اور 34 گاڑیوں کو بھیجا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے یا عمارتوں کو نقصان ہونے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

جنٹانگ کاؤنٹی کے مقامی وقت کے مطابق جھانگ شن نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 10سیکنڈ سے بھی زیادہ وقت تک محسوس کئےگئے اور کافی دیر تک ان کا بیڈ تیزی سے ہلتا رہا۔

زلزلے کے مرکز سے 38کلومیٹر دور چینگدو کے شہری علاقوں میں بھی زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئےگئے۔جنٹانگ کاؤنٹی کے دیگر رہائشیوں نے کہا جب زلزلہ آیا اور میں بری طرح سے ہل گیا اور سب سے پہلے اپنے بچے کو بچانےکے لیے اٹھا مقامی رہائشی نے کہا کہ زلزلے کے بعد کئی لوگ ماسک پہنے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز 30.74ڈگری شمالی عرض البلداور 104.46 ڈگری مشرقی طول البلدپر زمینی سطح سے 21کلومیٹر کی گہرائی پر واقع تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details