اردو

urdu

ETV Bharat / international

'سنہ 2021 ملک کی خوشحالی اور ترقی کا سبب بنے گا' - نیک خواہشات کا اظہار

یوکرائنی صدر ولودیمیر زلنسکی نے سال نو کے خطاب کے دوران کہا ہے کہ 'سنہ 2021 ملک کی خوشحالی اور ترقی کا سبب بنے گا'۔

سنہ 2021 ملک کی خوشحالی
ولودیمیر زلنسکی

By

Published : Jan 1, 2021, 7:39 AM IST

یوکرائن کے صدر نے 2021 سے کچھ گھنٹوں قبل جاری کردہ ایک ویڈیو میں ملک اور عوام کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے سال کے اہم ترین لمحات کا ذکر کرتے ہوئے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔

ولودیمیر زلنسکی نے متعدد اہم واقعات کا ذکر کیا جن میں ایران میں یوکرائن کے جیٹ لائنر کا حادثہ، کورونا وائرس وبائی مرض اور اٹلی سے یوکرائن کے فوجی وائٹلی مارکیو کی رہائی شامل ہیں۔

انہوں نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے صدارتی محل میں بچوں کے ایک گروپ کو بتایا ہے کہ 'سنہ 2020 میں کچھ درد کے آنسو بہے ہیں، لیکن امید ہے کہ آئندہ برس خوشیوں والا ہوگا۔'

زیلنسکی نے ڈونیٹسک، لوہانسک اور کریمیا کے عوام کو بھی نئے سال کی تقریبات کے لئے مدعو کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ کو ٹی وی پر بتایا کہ نئے برس کی آمد ملک کے لیے خوشحالی کا سبب بنے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details