اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ میں کورونا ڈیلٹا ویرینٹ کے 178 نئے کیسز - news of New Zealand

وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں 92 فیصد لوگوں کو کووڈ ویکسین کا پہلی خوراک اور 84 فیصد لوگوں کو دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

178 new Coronavirus Delta variant cases reported in New Zealand
178 new Coronavirus Delta variant cases reported in New Zealand

By

Published : Nov 25, 2021, 11:52 AM IST

نیوزی لینڈ نے جمعرات کو کورونا وائرس (کووڈ-19) ڈیلٹا ویرینٹ کے 178 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے نئے کیسز میں سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں 149، وائیکاٹو میں 16، نارتھ لینڈ میں دو، بے آف پلینٹی میں نو اور لیکس اینڈ مڈ سینٹرل ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اس دوران وزارت نے آکلینڈ سٹی اسپتال میں ایک کورونا مریض کی موت کی اطلاع دی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 77 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے آٹھ انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: فائزر بوسٹر ویکسین نومبر کے آخر سے دستیاب


وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد 10,421 ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 92 فیصد لوگوں کو کووڈ ویکسین کی پہلی اور 84 فیصد لوگوں کو دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details