روس میں 60 برس سے زیادہ عمر کے 150 رضاکاروں کو ایپیویکورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی، جبکہ 89 رضاکاروں کو ویکسین کا دوسرا انجیکشن دیا جا چکا ہے۔
روس: 150 رضاکاروں کو کورونا کی خوراک دی گئی صحت عامہ کی نگراں تنظیم 'روسپوٹریبنا دزور' نے یہ اطلاع دی۔ ملک میں 60 برس سے زیادہ عمر کے پانچ رضاکاروں کو 21 نومبر کو ٹیکے لگائے گئے تھے۔ انجیکشن لگنے کے بعد وہ 24 گھنٹے تک طبی نگرانی میں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسطی کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک ہلاک، متعدد زخمی
روسپوٹریبنا دزور نے اطلاع دی ہے کہ 27 دسمبر تک تمام 150 رضاکاروں کو ایپیویکورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی جبکہ 89 رضاکاروں کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین عمر دراز رضاکاروں کو دینے کے بعد فروری کے آغاز میں وزارت صحت کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔