اردو

urdu

ETV Bharat / international

شمالی ایتھوپیا میں سڑک حادثہ،13 افراد ہلاک

ایتھوپیا کی شمالی ریاست امہارا میں سڑک حادثے میں 13 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔

By

Published : Dec 16, 2019, 11:51 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

امہارا ریاست کے مقامی مواصلاتی افسر گواگوا شیکوداد نے بیان جاری کرکے کہا کہ پیر کی صبح سامان سے بھرے ٹرک کی ٹکر،دوسری سمت سے آنے والی ایک بس سے ہوگئی ،جس میں 13افراد کی موت ہوگئی۔

اس حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں پاس کے ہسپتال میں علاج کےلئے داخل کرایاگیا ہے۔واضح رہے کہ ایتھوپیا میں خراب سڑکیں،لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اکثر سڑک حادثے ہوتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details