اردو

urdu

ETV Bharat / international

مشق کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے - جرمنی

جرمنی کے شمال مشرقی علاقے میں تربیتی مشق کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس میں ایک پائلٹ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

مشق کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

By

Published : Jun 26, 2019, 2:58 AM IST

اطلاع کے مطابق دونوں جنگی جہازوں کے پائلٹ حادثے سے قبل خود کو جہاز سے باہر نکال چکے تھے، تاہم ان میں سے ایک ہی زندہ بچ سکا۔

خیال رہے کہ دونوں پائلٹ ٹیکٹیکل ایئر فورس ونگ 73 کا حصہ تھے، جو جنرل ایئر ڈیفنس کے ماہر مانے جاتے تھے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن میں دو بجے برلن سے شمال میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جھیل میوہٹز کے قریب پیش آیا۔

جرمنی کے وزیردفاع ارسولا وون دیر لین نے پائلٹ کی موت کے بعد تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم جوان کی ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ہم اس کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں'۔

واقعے کے عینی شاہدین نے حادثے کے بعد تباہ ہونے والے جہازوں کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں جائے وقوع سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details