اردو

urdu

جنگ کی تیاری میں چین، شی جنگ پنگ نے دیا حکم

By

Published : May 27, 2020, 12:08 PM IST

بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے، بھارت نے واضح کیا ہے کہ سرحد پر تعمیراتی کام جاری رہے گا، یہ بھی واضح کردیا ہے کہ بھارت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

جنگ کی تیاری میں چین، شی جنگ پنگ نے دیا حکم
جنگ کی تیاری میں چین، شی جنگ پنگ نے دیا حکم

موصول اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جنپنگ نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے نمائندوں کے اجلاس میں جنگ کی تیاریوں کو تیز کرنے کو کہا ہے۔

اسی بیچ چینی صدر شی جنپنگ نے فوج کو جنگ کی تیاریوں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ وہ ملک کی خودمختاری کا بھرپورطریقے سے دفاع کریں۔

چین کی حکمراں جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری فوج کے سربراہ شی نے یہاں جاری پارلیمانی اجلاس کے دوران پپلس لیبریشن اآرمی اور پپلس آرمڈ فورس پولیس کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں حصہ لیتے یہ باتیں کہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی خبر کے مطابق شی جنگنپنگ نے فوج کو کو حکم دیا ہے کہ وہ سب سے بدترین صورتحال کا تصور کریں اور جنگ کے لیے اپنی تیاری اور تربیت میں اضافہ کریں، ساتھ ہی تمام پیچیدہ حالات سے جلدی اور مؤثر طریقے سے نمٹنیں، ساتھ ہی قومی کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے پورے عزم کے ساتھ حفاظت کریں۔

ان کا یہ تبصرہ بھارت اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر تقریبا 20 روزہ تعطل کے پس منظر کے تناظر میں آیا ہے۔

حالیہ دنوں میں، لداخ اور شمالی سکم میں بھارت اور چین کی افواج نے اپنی موجودگی میں کافی حد تک اضافہ کیا ہے، اس سے دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین دو مختلف تناؤ کے دو ہفتے گذر جانے کے بعد بھی دونوں فریقوں کے درمیان تناؤ اور سختی میں اضافہ کا واضح اشارہ ملتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details