کورونا کی وبا دنیا بھر میں خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں کورونا کے 95 ہزار 848 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، یہ ایک دن میں اب تک کی سے زیادہ تعداد ہیں، دنیا بھر میں ایک کروڑ سات لاکھ 93 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 18 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
امریکہ ابھی بھی کورونا سے سب زیادہ متاثر ہے، یہاں اب تک 27 لاکھ 78 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہیں، جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔
برازیل میں بھی کورونا کیسز میں ہنوز اضافہ جاری ہے، برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 884 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اور سب سے زیادہ ایک ہزار 57 افراد کی موت ہوئی ہے۔
برازیل کے بعد دنیا بھر میں سب سے زئدہ متاثر ممالک میں روس اور بھارت ہے، روس میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد چھ لاکھ 54 ہزار 405 تک جا پہنچی ہے، جبکہ یہاں اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 536 ہو گئی ہے جو بھارت کے مقابلے کم ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 7 ہزار 217 ہوگئی ہے، جبکہ 5 لاکھ 15 ہزار 646 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعتبار سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 19 ہزار 148 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک متاثرین کی کل تعداد 6 لاکھ 46 ہزار 41 ہوگئی ہے، اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 834 ہوگئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا کے 2 لاکھ 26 ہزار 947 فعال معاملے ہیں اور اب تک 3 لاکھ 59 ہزار 860 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں، انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔
روس میں بھی کوووڈ 19 کا وبا پھیلاؤ عروج پرہے اور 6 لاکھ 53 ہزار 479 افراداس سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 9 ہزار 521 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک یہاں تین لاکھ 14 ہزار 992 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43 ہزار 991 افراد ہلاک دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔