اردو

urdu

ETV Bharat / international

’ورلڈ ہائپر ٹنشن ڈے‘ سے متعلق ضروری معلومات - ورلڈ ہائپر ٹنشن ڈے

ہر سال 17 مئی کو ’ورلڈ ہائپر ٹنشن ڈے‘ منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کے تمام ممالک میں بسنے والے شہریوں میں اس خاموش قاتل کے بارے میں شعور بیدار کیا جاسکے اور اس سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی جاسکے۔

World Hypertension Day,2020: History, significance, theme and more
’عالمی یوم بلند فشارِ خون‘ سے متعلق ضروری معلومات

By

Published : May 16, 2020, 11:38 AM IST

مئی 2005 سے دنیا بھر میں عالمی ہائی بلڈ پریشر ڈے (عالمی یوم بلند فشارِ خون) منایا جاتا ہے۔

اپنے آغاز کے بعد سے ہر سال اس یوم کو ایک نئی تھیم سے پکارا جاتا ہے جبکہ اس سال کی تھیم ’جانئے اپنے نمبرز‘ رکھا گیا ہے تاکہ لوگوں بلڈ پریشر کی پیمائش اور اس کی عام سطح کے بارے میں جانکاری دی جاسکے۔

ہائی بلڈ پریشر (بلند فشارِ خون) کیا ہے؟

  • ہائی بلڈ پریشر یا بلڈ پریشر ایک سنگین طبی حالت ہے جس سے دل کا دورہ، فالج، گردے کی خرابی، اندھاپن وغیرہ کے خطرات بڑھ جاتا ہے۔ جیسا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ’بلڈ پریشر‘ بے وقت موت کی ایک اہم وجہ ہے۔
  • ایک اندازہ کے مطابق 1.13 اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر پانچ میں سے ایک شخص اس پر کنٹرول رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔ یہ مرض کی اہم وجہ غیرصحتمند غذا، روزمرہ کے عادات، شراب نوشی اور تمباکو کا استعمال ہے۔
  • عالمی سطح پر 2025 تک بلڈ پریشر کے پھیلاؤں میں 25 فیصد کمی لانے کے مقصد کے تحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 2016 سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کے اسباب

  • ڈبلیو ایچ او کے مطالعہ کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے خطرنام عوامل میں غیرصحتمند غذا جس میں نمک کا زیادہ استعمال، چربی شدہ غذا، چربی کی زیادتی، پھلو اورسبزیوں کا کم استعمال، جسمانی ورزش نہ کرنا، تمباکو اور شراب نوشی، وزن کی زیادتی یا موٹاپا شامل ہیں۔

علامات

  • ہائی بلڈ پریشر کو ’خاموش قاتل‘ بھی کہا جاتا ہے۔
  • ہائی بلڈ پریشر رکھنے والے افراد اس مسئلہ سے لاعلم رہتے ہیں کیونکہ اس میں کوئی واضح علامت ظاہر نہیں ہوتی اس لئے ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے بلڈ پریشر کو جانچتے رہنا چاہئے۔
  • اس مرض کی علامات: صبح میں سردرد کی شکایت، ناک سے خون نکلنا، دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی، بینائی میں تبدیلی اور کانوں میں گونج شامل ہیں۔
  • شدید ہائی بلڈ پریشر تھکاوٹ، متلی، الٹی، الجھن، بے چینی، سینہ میں تکلیف اور پٹھوں میں تکلیف کا سبب ہوسکتا ہے۔

روک تھام کےلیے احتیاطی تدابیر

  • نمک کی کم مقدار کا استعمال (روزانہ پانچ گرام سے کم)
  • پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال
  • ورزش کرنا
  • تمباکو کے استعمال سے گریز
  • شراب نوشی ترک کرنا
  • چربی والی غذا سے پرہیز کرنا

منیجمنٹ

  • ذہنی باؤ کو کم کرنا
  • باقاعدہ بلڈ پریشر کی جانچ کرنا
  • ہائی بلڈ پریشر کا مناسب علاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details