اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران پر امریکی پابندیوں کی چین نے مخالفت کی

چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یک طرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کی ہے۔

ایران پر امریکی پابندیوں کی چین نے مخالفت کی

By

Published : Jul 13, 2019, 12:00 PM IST

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا ایران سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ چین کی اقتصادی اور تجارتی تعلقات بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ چین کے عمومی تعلقات منطقی اور قانونی ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا چین خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لئے امریکی اتحاد میں شامل ہو گا، تو ترجمان نے کہا، "ایک نظریاتی جواب کے طور پر (فارس) خلیج کے ساحلی علاقے بین الاقوامی توانائی کی فراہمی اور عالمی سیکورٹی اور استحکام کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’ہمیں امید ہے کہ متعلقہ فریق امن و امان قائم اور تحمل برتیں گے، کشیدگی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے اور مشترکہ طور پر اس علاقے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھیں گے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details