اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں انوکھی شادی - pakistan

اگر چہ اس شادی میں بہت سے رشتہ داروں کی شرکت ممکن نہیں ہو سکی، لیکن شادی کی تقریب کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کر دیا گیا تھا، تاکہ رشتہ دار اپنے گھروں پر ہی شادی کے مناظر دیکھ سکیں۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 4, 2020, 7:24 PM IST

ایک عام پاکستانی شادی کا تصور اجتماعی تقریبات اور تقاریب کا ایک سلسلہ ہوتا ہے۔ اس میں کنبے کے سینکڑوں افراد اور دوست احباب کو دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ جوڑے کو شادی کی مبارکباد دے سکیں، لیکن فی الحال کورونا وائرس نے شادی کا تصور تقریبا بدل کر رکھ دیا ہے۔

ویڈیو

طلحہ اور رونق سلیم کی شادی میں ہزاروں مہمانوں کی جگہ محض اہل خانہ کے چند افراد ہی شادی کی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے سبب گذشتہ 13 اپریل سے ہی شادی خانوں پر پابندی عائد ہے۔ ایسے میں 600 مہمانوں کی جگہ 40 مہمان ہی شریک ہو سکے ہیں۔

اگر چہ اس شادی میں بہت سے رشتہ داروں کی شرکت ممکن نہیں ہو سکی، لیکن شادی کی تقریب کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کر دیا گیا تھا، تاکہ رشتہ دار اپنے گھروں پر ہی شادی کے مناظر دیکھ سکیں۔

حکومت نے 17 اگست تک ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ اس لیے دور کے رشتہ داروں کا شادی میں شریک ہونا بھی ممکن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ 3 اگست تک پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد تھی۔ ان میں سے 5 ہزار 984 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details