اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان کوڑے سے متعلق مشکلات کا سامنا کیوں کر رہا ہے؟

حکومت نے انسنیریٹر (کوڑہ جلانے کا بڑا چولہا) لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بیروت کے کوڑے کو جلا کر ختم کیا جا سکے۔

By

Published : Jul 17, 2019, 12:00 AM IST

Updated : Jul 17, 2019, 12:11 AM IST

متعلقہ تصویر

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں لوگوں کی ایک بری تعداد کوڑے سے متعلق مشکلات میں ہونے کی وجہ سے احتجاج کر رہی ہے۔

لبنان کوڑے سے متعلق مشکلات کا سامنا کیوں کر رہا ہے؟

در اصل بیروت ندی کے کنارے 'برج حمود' نامی لینڈ فِل میں بیروت سے نکلنے والےکوڑے کو ڈمپ کیا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف کوڑے کی پریشانی ختم ہوتی ہے بلکہ اس کے ذریعہ توانائی بھی پیدا کی جاتی ہے۔

تنظیم 'ہیومن رائٹ واچ' کے مطابق 'برج حمود' لینڈ فِل کی صلاحیت رواں ماہ کے آخر تک ختم ہو جائے گی۔ حالانکہ لبنانی حکومت نے سنہ 2020 تک لینڈ فل کے جاری رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

ایسے میں حکومت نے انسنیریٹر (کوڑہ جلانے کا بڑا چولہا) لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بیروت کے کوڑے کو جلا کر ختم کیا جا سکے۔

حکومت کے اس منصوبے کے خلاف بیروت میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

وہیں دوسر جانب حکومت کی جانب سے کوڑے کو استعمال سے متعلق کسی متبادل پر غور نہیں کیا گیا ہے۔

وزارت ماحولیات نے منسٹریل کمیٹی کو جون کے اوائل میں ایک رپورٹ سونپی ہے، جس میں برج حمودلینڈ فِل کو توسیع کیا جانے کا مشورہ کیا گیا ہے۔

تنظیم 'ہیومن رائٹز واچ' کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کسی بھی اقدام سے قبل حکومت کو ماحولیات پر پڑنے والے اثرات سے متعلق توجہ دینا چاہیے۔

Last Updated : Jul 17, 2019, 12:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details