اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن کے خستہ حال ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی مار

صنعا کے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ یمن میں جنگ کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے، کیوں کہ ہسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مریضوں کے ساتھ ڈاکٹروں کو بھی مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔

By

Published : Sep 19, 2020, 8:58 PM IST

sdf
sdf

یمن میں ہونے والی جنگ کے سبب ملک کا ہیلتھ سسٹم پہلے سے ہی خستہ حال تھا اور اب کورونا وائرس کے سبب ہسپتالوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی ہے۔

ویڈیو

دارالحکومت صنعا کے اسپتالوں میں صحت عملے کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے، کیوں کہ ہسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

بائٹ

اسپتال کے بستر سے 19 سالہ حلیمہ محمد شیداد نے برطانوی نشریاتی اسکائی کو بتایا کہ وہ اس جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں۔

دوسری جانب صنعا کے ایک پرہجوم بازار میں وائرس کے وجود پر لوگوں کو شکوک و شبہات تھے۔ ان میں سے کچھ نے قات نامی درخت کے فوائد کا دعویٰ کیا ہے۔ کچھ لوگ اس کے پتوں کو چباتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں کورونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 584 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

یمن کی جنگ سنہ 2014 میں شروع ہوئی تھی، جب شیعہ حوثیوں نے دارالحکومت صنعا اور اس کے شمال کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

یمن کی اس جنگ میں اب تک 112،000 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں افراد قحط کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details