اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں خواتین کے حقوق کے مطالبے کے سلسلے میں پُرتشدد مظاہرے

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے مطالبے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور اسی دوران دارالحکومت کابل میں جاری مظاہرے نے پُرتشدد شکل اختیار کرلی ہے۔

violative protest for demanding women rights in afghanistan
افغانستان میں خواتین کے حقوق کے مطالبے کے سلسلے میں پرتشدد مظاہرے

By

Published : Sep 5, 2021, 3:40 PM IST

طالبان کی حکومت کے بعد سے خواتین اپنے حقوق کے لیے مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔ طلوع نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کی اسپیشل فورسز نے کابل کے پل محمود خان علاقے سے ہفتے کی دوپہر صدارتی محل کی طرف مارچ کررہے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ طالبان نے کہا کہ مظاہرین کے قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔

مظاہرین میں سے ایک نے طلوع نیوز کو بتایا ’’ ہم اپنے حقوق کے دفاع کے لیے خواتین کے ایک گروپ میں شامل ہوکر صدارتی محل کی طرف مارچ کر رہے تھے ، تبھی طالبان نے ہم پر حملہ کر دیا، آنسو گیس چھوڑی اور کئی خواتین کو پیٹا‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ طالبان کی حکومت کے بعد سے خواتین اپنے حقوق کے لیے مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔ اسی کڑی میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن ایک ریلی نکالی گئی، جس میں زیادہ تر شرکت کرنے والی خواتین تھیں۔ گزشتہ ہفتے ہرات میں اسی طرح کی ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:افغان خواتین کا احتجاج، ہمیں اپنے حقوق کیوں نہیں ملتے؟

طالبان نے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد آر ٹی اے (افغانستان میں نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن) میں کام کرنے والی بہت سی خواتین کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details