اردو

urdu

ETV Bharat / international

ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ایس جے شنکر سے ملاقات کی

ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف نے دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی اور انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔

uzbekistan foreign minister calls on jaishankar in delhi
ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ایس جے شنکر سے ملاقات کی

By

Published : Feb 25, 2021, 5:36 PM IST

ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف جو اس وقت بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے آج بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو لے کر کئی اہم امور پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین سیاسی، تجارتی، معاشی، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، رسد اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ 'ازبکستان کے اپنے ساتھی وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوش ہوں۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات - بشمول ترقی، دفاع، رابطے، تجارت اور ثقافت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ہمارے کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا'۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 36 افراد ہلاک

عمران خان نے سری لنکا کے صدر سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ پروگراموں کے اوقات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ خاص طور پر بھارت اور ازبکستان کی فوج مارچ میں اتراکھنڈ کے پہاڑوں میں 'Dustlik II' کے نام سے مشترکہ مشق میں حصہ لے گی۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے مابین پہلی فوجی مشق سنہ 2019 میں تاشقند میں ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details