اردو

urdu

ETV Bharat / international

ازبکستان نے چین جانے والی پروازیں منسوخ کردی - كورونا وائرس

ازبکستان نے مشرقی ایشیائی ممالک میں تیزی سے پھیل رہے كورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ہفتہ کو چین جانے والی اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا۔

ازبکستان نے چین جانے والی پروازیں منسوخ کردی(فائل فوٹو)
ازبکستان نے چین جانے والی پروازیں منسوخ کردی(فائل فوٹو)

By

Published : Feb 1, 2020, 1:37 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:41 PM IST

ازبکستان کی نقل و حمل کی وزارت کے ترجمان نے جمعہ دیر رات کہا کہ 'چین میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ازبکستان نے یکم فروری سے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہے۔'

ترجمان کے مطابق 'کمیشن کی تشکیل بدھ کو صدر شوكت مرزا کی جانب سے کی گئی تھی جسے نئے كورونا وائرس کی نگرانی کرنے کے لئے بنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ازبکستان نے چین سے اپنےشہریوں کو نکالنے کے لئے چارٹر پروازوں کو بھیجنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔'

قابل غور ہے کہ 'جان لیوا کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے شہر ووہان میں سب سے پہلے سامنے آیا تھا جو صوبہ ہبوئی میں واقع ہے۔ یہ وائرس دسمبر میں روشنی میں آیا اور دیکھتے ہی دیكھتےدنیا کے 20 سے زائد ممالک میں پھیل گیا۔'

ازبکستان میں اس وائرس کے کسی بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details