اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ 650 فوجیوں کو مزید کچھ مدت کی لیے افغانستان میں رکھے گا

انخلا کی تکمیل کے بعد امریکہ سفارتی عملے کے تحفظ اور کابل ایئرپورٹ کی نگرانی کے مقصد سے افغانستان میں لگ بھگ 650 فوجی تعینات رکھے گا۔

By

Published : Jun 25, 2021, 11:02 PM IST

troops in Afghanistan
troops in Afghanistan

امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ بات چیت کے دوران، ہوائی اڈے پر ایک اینٹی راکٹ میزائل سسٹم اور مارٹر نظام (سی۔رام) اور اس نظام کو کنٹرول کرنے والے اہلکاروں کی تعیناتی پر اتفاق قائم ہو گیا۔

اطلاع کے مطابق انخلا کی تکمیل کے بعد امریکہ سفارتی عملے کے تحفظ کے زیر مقصد افغانستان میں لگ بھگ 650 فوجی چھوڑ دے گا۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع کے عہدیداروں نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تحفظ میں ترک مسلح افواج کی مدد کے لئے کئی سو امریکی فوجیوں کو ماہِ ستمبر تک اس ملک میں قیام کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Withdrawal of US troops: روس نے افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا

حکام نے بتایا ہے کہ ترکی کے ساتھ بات چیت کے دوران، ہوائی اڈے پر ایک اینٹی راکٹ میزائل سسٹم اور مارٹر نظام (سی۔رام) اور اس نظام کو کنٹرول کرنے والے اہلکاروں کی تعیناتی پر اتفاق قائم ہوگیاہے۔

حکام نے ترکی کے ساتھ امریکہ کے تعاون کی شرط پر کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کے فرائض کو سپرد کرنے کے معاملے میں کافی حد تک مطابقت قائم ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ امریکہ اور ترک فوجی حکام اس ہفتے کے د وران انقرہ میں ایک اجلاس کے بعد اس معاملے پر معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details