اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی سینیٹ نے چین کو جوابدہی کے لئے بل منظو ر کیا - ایغور مسلمان

امریکی سینیٹ کی اس قرار داد چین کے سنکیانگ شہر میں ایغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے اور ان برادریوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم اور استحصال کو ختم کرنے پر زور دیتی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : May 15, 2020, 10:41 AM IST

امریکی سینیٹ نے جمعہ کے روز ایک قرار دار منظور کر کے چین کی کمیونسٹ حکومت سے وہاں ایغور اور دیگر مسلم اقلیتی برادریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔

سینیٹ نے متفقہ طور پر یہ قرار داد منظور کی ہے اور یہ اب ایوان نمائندگان میں غور کے لیےجائے گی۔

یہ قرار داد چین کے سنکیانگ شہر میں ایغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے اور ان برادریوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم اور استحصال کو ختم کرنے پر زور دیتی ہے ۔

ایغوروں نے 1930 سے 1940 تک چین سے آزادی کا مطالبہ کیا۔

حالیہ برسوں میں چین کی حکومت نے اس خطے میں سخت پابندیاں عائد کر کے شدت پسندوں کے خلاف اپنی لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے درست ٹھہرایا ہے۔

چین نے گذشتہ برس کی طرح دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے بہانے دس لاکھ ایغور اور دیگر ترک مسلمانوں کو 'ری ایجوکیشن کیمپوں' میں رکھا جس کی وجہ سے اس پر تنقید کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details