امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بائیڈن نے وزیر خارجہ کے نام ایک مکتوب میں کہا ’’میں اس کے ذریعے اس بات کا تعین کرتا ہوں کہ پناہ گزینوں، لڑائی سے متاثر لوگوں اور افغانستان میں موجودہ صورت حال کے نتیجے میں خطرے سے دوچار غیر متوقع امریکی ایمرجنسی پناہ گزین اور ہجرت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے امریکی ایمرجنسی پناہ گزین اور ہجرت کرنے والوں کے فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر تک کی امدادی رقم کو یقینی بنانا قوم کے لئے اہم ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے بعد طالبان نے دس دن سے بھی کم عرصے میں افغانستان پر کنٹرول کر لیا۔ اتوار کو دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے سے قبل ہی صدر اشرف غنی ملک سے بھاگ نکلے، جبکہ اس صورتحال اور افرا تفری کے ماحول میں ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان کی صورت حال کے اثرات بھارت پر زیادہ نہیں ہوں گے: عمر عبداللہ