پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ملک کے دارالحکومت میں ایک مندر کی تعمیر سے متعلق تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں گذشتہ دنوں مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی زمین گذشتہ دور حکومت میں مختص کی گئی تھی۔
اس سنگ بنیاد کے سبب پاکستان کی عدالت میں اس کے خلاف عرضی بھی داخل کی گئی ہے، تاکہ اسے روکا جا سکے۔
مندر سے متعلق عرضی پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عدالت کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور، اسپیشل برانچ اور اسلام آباد انتظامیہ کی تجاویزکے بعد پلاٹ الاٹ کیا گیا اور اسی پلاٹ کے ساتھ مسیحی، قادیانی، بدھ مت کمیونٹی کے لیے قبرستان کی جگہ بھی الاٹ ہوچکی ہے۔