اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ نے ایران کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کی پیش کش کی

ٹرمپ نے سنیچر کو ایک بریفنگ میں کہا کہ جب میں ایران گیا تھا تو وہ ایک دہشت گرد تھا۔ جب میں پہلی مرتبہ آیا تھاتو ایران پورے مغربی ایشیا پر قبضہ کرنے جارہاتھا لیکن اب وہ بہت الگ ملک بن گیا ہے۔

sdf
sd

By

Published : Apr 19, 2020, 4:50 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کووڈ 19 کے متاثرین کے علاج میں مدد کے لئے ایران کو وینٹی لیٹر فراہم کرسکتا ہے۔

ٹرمپ نے سنیچر کو ایک بریفنگ میں کہا کہ جب میں ایران گیا تھا تو وہ ایک دہشت گرد تھا۔ جب میں پہلی مرتبہ آیا تھاتو ایران پورے مغربی ایشیا پر قبضہ کرنے جارہاتھا لیکن اب وہ بہت الگ ملک بن گیا ہے۔

اب ایران کے لوگ صرف زندہ رہنا چاہتے ہیں، وہ ہر ہفتہ مظاہرہ کررہے ہیں، وہ مصیبتوں سے دوچارہیں، جو مجھے نہیں چاہئے، میں نے انہیں مدد کی پیشکش کی ہے اگر وہ چاہتے ہیں، اگر انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے، جو انہیں چاہئے، میں انہیں وینٹی لیٹر بھیجوں گا، ہمارے پاس ہزاروں ضرورت سے زیادہ وینٹی لیٹر ہیں۔

کرونا وبا سے بری طرح پریشان ایران نے مسلسل کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تہران کو کرونا وائرس سے پھیلنے سے نمٹنے کی کوششون میں مشکلات پیدا ہورہی ہے اور وبا سے نمٹنے کے لئے ضروری اشیاء کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details