اردو

urdu

ETV Bharat / international

اقوام متحدہ نے شام میں امداد پہنچانے کو منظوری دی

اس سے قبل ترکی کے راستے دو سرحدی گذر گاہوں کے ذریعہ شام کے شمال مغربی علاقے میں امداد پہنچانے کا منصوبہ جرمنی اور بیلجئم نے پیش کیا تھا، لیکن چین اور روس نے اس پر ویٹو لگا کر منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔

By

Published : Jul 12, 2020, 10:44 PM IST

sdf
sdf

اقوام متحدہ نے ترکی کے راستے محض ایک ہی سرحدی گذرگاہ سے شام میں 28 لاکھ ضرورت مندوں کو امداد پہنچانے کی منظوری دے دی ہے۔

ویڈیو

اس بار 15 میں سے 12 اراکین نے قرار داد کے مسودے کے حق میں ووٹنگ کی تھی، جبکہ روس، چین اور ڈومینیکن ریپبلک نے خود کو اس معاملے سے علیحدہ رکھا تھا۔

اس سے قبل ترکی کے راستے دو سرحدی گذر گاہوں کے ذریعہ شام کے شمال مغربی علاقے میں امداد پہنچانے کا منصوبہ جرمنی اور بیلجئم نے پیش کیا تھا، لیکن چین اور روس نے اس پر ویٹو لگا کر منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔

روس کا کہنا تھا کہ محض ایک ہی گذرگاہ سے چھ ماہ کے لیے امداد پہنچائی جائے ورنہ وہ اس کے حق میں ووٹنگ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مجموعی طور پر 15 اراکین ہوتے ہیں۔ ان میں سے 5 مستقل، جبکہ 10 غیر مستقل، جن کا انتخاب ہر دو برس کے لیے کیا جاتا ہے۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین سلامی کونسل کے مستقل اراکین ہیں۔ ان میں سے ہر کسی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں اپنے ویٹو کے حق کا استعمال کر کے قرارداد کو مسترد کر سکتے ہیں۔

کسی بھی قرار داد کی منظوری کے لیے پانچوں مستقل اراکین کا متفقہ طور پر راضی ہونا ضروری ہے۔ اگر ان پانچوں میں سے کسی ایک نے بھی مخالفت کی تو قرار داد کو مسترد سمجھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details