اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوکرین کا طیارہ میزائل حملے میں نہیں گرا: ایران - یوکرین کا ہوائی جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سےگرا

ایران کی شہری ہوا بازی تنظیم(سی اے او آئی) کے سربراہ عابد زادے نے کہا ہے کہ حال ہی میں ایران میں حادثے کا شکار ہونے والا یوکرین کا ہوائی جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا تھا، مغربی ممالک کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ وہ ہمارے میزائل حملے کی زد میں آکر تباہ ہوا تھا۔

یوکرین کا طیارہ میزائل حملے میں نہیں گرا
یوکرین کا طیارہ میزائل حملے میں نہیں گرا

By

Published : Jan 10, 2020, 11:56 PM IST

یوکرین کا مسافر بردار جہاز بدھ کو تہران کے نزدیک اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور جس میں 176 مسافر سوار تھے۔

اس سے قبل ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کئی میزائلیں داغی تھیں۔

امریکہ، برطانیہ اور کنیڈا کے افسران کا کہنا ہےکہ 'ان کے پاس اس طرح کے ویڈیو ہیں جن میں اس بات کا ثبوت ہےکہ یہ ایران سے داغی گئیں میزائلوں کی زد میں آکر گرا تھا لیکن ایران کا کہنا ہےکہ یہ تکنیکی خرابی کی وجہ سےگرا تھا۔

عابد زادے نے کہا کہ 'اگر اس جہاز پر کوئی میزائل حملہ ہوا ہوتا تو اس کے ملبے کافی بڑے علاقے میں بکھرے ہوتے لیکن سارے ٹکڑے ایک ہی مقام پر ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جانچ ٹیم جہاز کے بلیک باکس سے موصول ہونے والی تفصیلات کا انتظار کر رہی ہے، جہاز کے پائلٹ نے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد واپس لوٹنے کے لیے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی تھی لیکن فضا میں ہی اس کے انجن میں آگ لگ گئی تھی اور دو منٹ بعد یہ پوری طرح تباہ ہوگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details