برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے برطانیہ میں تمام اثاثے منجمد کر دیےجائیں گے جب کہ ان افراد پر برطانیہ آنے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔ UK announces sanctions on Russian banks, wealthy individuals
تفصیلات کے مطابق روس کا مشرقی یوکرین کے روس نواز 2 علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے کے معاملہ پر برطانیہ نے پانچ روسی بنکوں اور تین شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزیراعظم نے پانچ بینکوں کے علاوہ تین ارب پتی افراد پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جس میں گنیڈی تمشینکو،بورس روٹنبرگ اورایگور روٹنبرگ شامل ہیں۔
بورس جانسن نے کہا ہے کہ تمام برطانوی شہریوں پر پابندی ہوگی کہ وہ ان افراد اور بینکوں سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں،یہ پابندیاں پہلے مرحلے پر لگائی گئی ہیں اور مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: