این ایچ کے براڈکاسٹر نے ہفتے کو کہا کہ ٹوکیو اورمی، شیزوکا، گما اور چبا جیسے جنوبی صوبوں کے 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو پہلے ہی گھر خالی کرنے کے حکم دے دئے گئےتھے۔اس کے سیدھا مطلب ہے کہ ان کی جان اور صحت کو خطرہ ہے۔
جاپان: ٹائفون طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر
جاپان میں ٹائفون طوفان کے قہر کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت ٹوکیو سمیت 10 صوبوں کے 42 لاکھ سے زیادہ لوگوں سے اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی گئی ہے۔
جاپان میں ٹائفون طوفان
اس دوران چبا صوبے کے اشیہارا شہر میں گردابی طوفان کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
کیوڈو نیوز ایجنسی نے توانائی کمپنی ٹیپکو کے حوالے سے کہا کہ چبا صوبےمیں طوفان کے خدشے کے پیش نظر 770000 لوگوں کو بجلی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ٹوکیو میں 24 گھنٹے سے سروس سمیت ریستراں ،دوکانیں اوردیگر ادارے بند ہیں۔