پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے دو نوعمر لڑکیوں کو فحش ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
’ایکسپریس ٹریبیون‘ کے مطابق نابالغ لڑکیوں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ سبحان خالد عرف فیصل نے ان سے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا، جس کے بعد اس نے دونوں نابالغوں کو ایسی جگہ بلایا جہاں ملزم کا دوست عدنان بھی موجود تھا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم اسے کار میں بٹھا کر اسلام آباد کے علاقے روات میں ذیشان احمد کے گھر لے گیا۔
’ایکسپریس ٹریبیون‘ نے افسر کے حوالہ سے بتایا کہ پولیس افسران سمیت ملزمان نے متاثرین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے ایک جعلی چھاپہ ماری کی منصوبہ بندی اور ریکارڈنگ کی۔