اردو

urdu

ETV Bharat / international

میانمار میں پولیس کی فائرنگ سے دو ہلاک - اردو خبر

میانمار میں فوج نے جب سے اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا ہے، تب سے ملک میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ تازہ جھڑپ میں پولیس نے میانمار کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈلے میں احتجاجیوں پر فائرنگ کی۔ اس دوران دو احتجاجی ہلاک ہو گئے۔

Protests
Protests

By

Published : Feb 20, 2021, 9:05 PM IST

ایک نجی نیوز میگزین کے مطابق 'ایک احتجاجی کے سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کی چھاتی میں گولی لگی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں اس کی موت ہو گئی۔'

اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاجیوں پر ٹیئر گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔ ربر بلٹس کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں بعد میں ہسپتال لے جایا گیا۔

منڈلے میں یادنابون ڈوک کے ورکرز نے بھی کام چھوڑ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ فوج کے تحت کام نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے
سلسلہ وار دھماکوں سے افغانستان دہل گیا

اس کے بعد پولیس نے احتجاجیوں پر ٹیئر گیس کا استعمال کیا۔ جس کے بعد احتجاجیوں اور صحافیوں کو موقع سے بھاگنا پڑا۔

رواں ہفتے کے اوائل میں بھی سکیورٹی فورسز نے اسٹیٹ ریلوے ورکرز پر کریک ڈاون کیا۔ ان احتجاجیوں نے بھی کام چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details