(ٹوکیو) جاپان کے شیزواوکا صوبے کے اتامی نامی شہر میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 دیگر لاپتہ ہوگئے۔
این ایچ کے نیوز چینل نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اتامی میں ہفتہ کی صبح ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ اسی دوران خراب موسم کی وجہ سے راحت رساننی ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 10 افراد کو بچایا گیا ہے اور 300 کے قریب مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
جاپان میں شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک، 20 لاپتہ
جاپان کے شیزواوکا صوبے کے اتامی نامی شہر میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
جاپان میں شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک، 20 لاپتہ
مزید پڑھیں: میکسیکو: سمندر میں گیس رساؤ کے بعد آتشزدگی
جاپانی عہدیداروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانٹو اور ٹوکئی علاقوں میں محتاط رہیں کیونکہ پیر تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
(یواین آئی)