انڈونیشیا کے پاپوا صوبے میں احتجاجی مظاہرے کے دوران کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
اطلاع ککے مطابق احتجاجی مظاہرے کے دوران ہلاک ہونے والےلوگوں کی تعداد بڑھکر 24ہوگئی، جبکہ 72دیگر زخمی ہوگئے۔
صوبے میں فوج کے ترجمان کرنل ای دریانتو نے بتایا کہ ہائی اسکول ٹیچر کا طلبہ کو ذات پات سے متعلق الفاظ میں بے عزت کرنے کی افواہ پھیلنے کے بعد سے سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے وامینا اور وینا میں ریلی نکالیں۔
اس دوران کئی گھروں اور دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور ان میں آگ لگادی۔پولیس نے ابھی اس افواہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔
وامینا میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔چار دیگر لاشیں اسی علاقےسے برآمد کی گئی ہیں۔وینا میں پولیس موبائل برگیڈ یونٹ کے دو جوان زخمی ہوگئے۔