آسٹریلیا میں قائم ایک سماجی فیکٹری نے پلاسٹک کے بوتلوں کے ذریعہ معذور بچوں کو مصنوعی ہاتھ فراہم کرنے کی سمت میں شاندار اقدام کیا ہے۔
فیکٹری کے ذریعہ کیے جا رہے اس کام سے نہ صرف ماحولیات کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ معذوروں کی زندگی میں بھی تبدیلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
فیکٹری کے ڈائریکٹر سین ٹیر کا کہنا ہے کہ مصنوئی ہاتھ کو بنانا بہت اہم چیز ہے، نفسیاتی طور پر معذور بچوں کے لیے یہ انتہائی مفید ہے۔ یہ معذور کے اہل خانہ کو چاند پر جانے جیسا احساس کراتا ہے۔
معذور بچے فیکٹری میں آکر اپنے ہاتھ کی ناپ دے جاتے ہیں۔ بعد ازاں اسی سائز پر فیکٹری ان کے لیے مصنوعی ہاتھ بنا کر انہیں ہاتھ نہ ہونے کے احساس کو ختم کر دیتی ہے۔