آذربائیجان اور آرمینیا کے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں فضائی حملوں، میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ترکی کا آذربائیجان کو مکمل حمایت کا اعلان - Nagorno-Karabakh Conflict
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں اب تک 84 ہلاک اور دو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان
مختلف ممالک نے جنگ بندی پر زور دیا ہے جبکہ جھڑپوں میں عام لوگوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ صورتحال پر غور و خوص کےلیے سلامتی کونسل کا بندکمرا اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے آرمینیا کے ساتھ جاری کشیدی میں آذر بائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو جارحیت کا نشانہ بننے والے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ترک صدر نے آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔