امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو 200 وینٹیلیٹر عطیہ کیا ہے، امریکہ میں موجود پاکستان کے سفیر اسد ایم خان نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دینے کے لیے وہ ان کے شکر گذار ہیں۔'
ٹرمپ نے پاکستان کو 200 وینٹیلیٹرز عطیہ کیا - پاکستان کورونا
پاکستان میں کورونا سے تقریباً دو لاکھ 21 ہزار افراد متاثر ہیں، اور یہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار 551 ہے۔
ٹرمپ نے پاکستان کو 200 وینٹیلیٹرز عطیہ کیا
اسد ایم خان نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ '200 وینٹیلیٹر عطیہ کرنے کا شکریہ صدر ٹرمپ۔ پاکستان نے ان 100 ویبیٹیلیٹر وصول بھی کر لیے ہیں'۔
پاکستانی سفیر مزید لکھتے ہیں کہ 'کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے، جس کا مقابلہ تمام ممالک کو مل کر کرنا ہے۔'