کابل کے ایک رہائشی نے بتایا کہ دھماکے کے سبب ایک لڑکی زخمی ہوگئی ہے لیکن اگر اس علاقے میں ہجوم ہوتا تو دھماکے کی وجہ سے بہت سے افراد زخمی ہو سکتے تھے۔
ہلاک ہونے والے صحافی کی شناخت یما سیاوش کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹولو نیوز کے ساتھ کام کرتا تھا۔

کابل پولیس نے بتایا کہ دھماکہ ہفتے کی صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ مقناطیسی دھماکہ تھا، یعنی اس دھماکے میں مقناطیس کا استعمال کیا گیا۔ جس میں صحافی اور دو دیگر افراد کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔