اردو

urdu

ETV Bharat / international

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ، تین افراد جاں بحق، 20 زخمی - مستونگ روڈ پر خود کش حملے

بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش حملے میں تین افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں، تمام زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

three killed, 20 injured in suicide blast in Quetta
کوئٹہ میں خودکش دھماکہ، تین افراد جاں بحق، 20 زخمی

By

Published : Sep 5, 2021, 12:55 PM IST

بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا

پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان کی انسداد دہشت گردی کے محکمہ (سی ٹی ڈی) نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملے نے مستونگ روڈ پر واقع سوہانہ خان ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل کو چیک پوسٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرا دیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کے محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details