اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف پارٹی حکومت کے خلاف اپنی مہم کو 'جہاد' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دستبرداری ایک 'بہت بڑا گناہ' ہوگا۔
دس اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی اتوار کی شام بہاولپور میں ہوئی ایک ریلی میں رہنماؤں نے اس ضمن میں اظہار خیال کیا۔ اس ریلی میں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن، پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے عمران حکومت کو خاص طور پر اس کی معاشی کارکردگی کو جم کر نشانہ بنایا۔
محترمہ نواز نے پی ڈی ایم کے لیے لوگوں کو ملنے والی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر میں ان لوگوں سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کو کہوں تو کیا ہوگا؟ ایسی صورتحال میں کٹھ پتلی وزیر اعظم کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں مل پائے گی'۔