اردو

urdu

By

Published : May 18, 2020, 10:25 AM IST

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کر کے 89550 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کا ہندسہ پار کر کے 14،86،375 ہوگئی ہے۔

sdf
dsf

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک 47 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3.15 لاکھ سے زیادہ افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 47،10،683 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3،15،023 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کرکے 89550 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 14،86،375 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور برازیل ایسے ممالک ہیں جہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details