وزارت صحت کی ایک سینئر افسر نسیمہ سلطانہ نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک آن لائن میڈیا بریفنگ میں کہا 'بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 251 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 21 اموات ہوئی ہیں'۔
بنگلہ دیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز - کورونا مریض
بنگلہ دیش میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 1251 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز
انہوں نے بتایا کہ 'بنگلہ دیش میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 25 ہزار 121 جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 370 ہو گئی ہے، بنگلہ دیش میں پیر کے روز گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 602 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 8449 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہسپتال سے 408 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4993 ہو گئی ہے۔