پولیس نے کہا کہ مسعود اسکوائر کے نزدیک ہوئے خودکش دھماکہ میں کم از کم 22لوگ مارے گئے۔ مرنے والوں اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ سلامتی دستوں نے احتیاطاَ َ علاقہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔
خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی - خودکش حملے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسعود اسکوائر کے نزدیک منگل کو ہوئے زبردست خودکش حملے میں چھ فوجیوں سمیت کم از کم 22 افراد ہلاک اور 38 دیگر زخمی ہوگئے۔
خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اب تک کسی بھی شخص یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان میں آج یہ دوسرا بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے پروان صوبہ میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے نزدیک ایک زبردست دھماکہ میں 26 لوگوں کی موت اور 42 دیگر زخمی ہوگئے۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 12:18 AM IST