شرما نے بھارتی خبر رساں ادارے سے کہا ”ہم نے اس پر بات چیت کی ہے کہ پارلیمنٹ میں یہ بل پیش کئے جانے سے پہلے اس پر بات چیت ضرور ہونی چاہئے۔“
مرکز شہریت بل پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت ضرورکرے: سنگما
میگھالیہ کے وزیر اعلی کونارڈ سنگما نے آج کہا کہ' مرکزی حکومت کو شہریت ترمیمی بل 2016 پر کوئی فیصلہ کرنے سے قبل تمام فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال ضرور کرنا چاہئے'۔
انہوں نے شہریت ترمیمی بل پر مختلف ریاستوں، سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ' مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گوہاٹی میں وزراء اعلی کی میٹنگ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ریاستوں کی تشویش کا مناسب حل ہو'۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ 'شاہ اب اس پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے میزورم کا دورہ کیا ہے او روہاں کے وزیر اعلی اور دیگر تنظیموں کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے ۔فطری طور پر میگھالیہ میں بھی ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اس سمت میں آگے بڑھیں گے۔'