اردو

urdu

ETV Bharat / international

عوامی لیگ کے رہنما کا قتل: 10 افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے عوامی لیگ کے رہنما امجد حسین کے قتل کے معاملے میں 10 افراد کو سزائے موت اور پانچ دیگر افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ten sentenced to death for killing awami league leader in bangladesh
عوامی لیگ کے رہنما کا قتل: 10 افراد کو سزائے موت

By

Published : Dec 13, 2020, 8:53 PM IST

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 10 افراد کو سزائے موت اور پانچ دیگر افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

چٹگام کے ڈویژنل اسپیڈی ٹرائل ٹریبونل جج اے کے ایم مزمل حق نے قتل کے 21 سال بعد سزا کا اعلان کیا۔

عوامی لیگ کے رہنما کا قتل: 10 افراد کو سزائے موت

سزا یافتہ افراد میں مانک، طارق، فاروق احمد، بشیر احمد، ادریس، زاہد، راشد، نصیرالدین اور جاشمن الدین شامل ہیں جو ستکانیا سب ڈسٹرکٹ کے سونکانیا کے رہنے والے ہیں۔ ایک اور سزا یافتہ لطف الرحمٰن لٹو کی سماعت کے دوران موت ہوگئی۔ ٹربیونل نے عدم ثبوت کی بنیاد پر چار دیگر افراد کو رہا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

استغاثہ کے مطابق سونکنیا یونین کے صدر اور ستانیا سب ڈسٹرکٹ کے عوامی لیگ کے رہنما امجد حسین کو 4 اکتوبر سنہ 1999 کو بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اس معاملے میں روشن اختر نے 21 افراد کے خلاف ستکانیا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ 22 دسمبر 2000 کو پولیس نے اس معاملے میں 20 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ 11 نومبر کو عدالت نے دس ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔

محترمہ اختر نے بتایا کہ وہ اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'میں گذشتہ 21 برسوں سے اس فیصلے کا انتظار کر رہی تھی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details