اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: حملے میں چھ چینی انجینیئر سمیت 10 افراد ہلاک

پارلیمانی امور کے وزیراعظم کے صلاح کار بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں اس حملے کو بزدلانہ واردات قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان خصوصی پہل سے توجہ نہیں ہٹے گی۔

ten including six chinese engineers killed in attack in pakistan
ten including six chinese engineers killed in attack in pakistan

By

Published : Jul 14, 2021, 6:23 PM IST

پاکستان میں خیبرپختونخوا کے اوپری ضلع کوہستان میں آبی بجلی پلانٹ کے پار بدھ کی صبح ہوئے حملے میں چھ چینی انجینیئر سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق افسران کے بیان میں تضاد ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیراعظم کے صلاح کار بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں اس حملے کو بزدلانہ واردات قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان خصوصی پہل سے توجہ نہیں ہٹے گی۔

اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے بات کریں گے اور کہیں گے کہ وہ ملک کی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں اطلاع دیں اور اس واردات کے سلسلےمیں ایوان کو اعتماد میں لیں۔

پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے چیف اسسٹنٹ کامران خان بنگش نے کہا کہ اس واردات میں چین کے چھ انجینیئر کے ساتھ دو فرنٹ لائن مزدورں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد اوپری کوہستان کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس حملے کی بابت افسران جلد ہی عوام اورمیڈیا کو معلومات دیں گے۔

کامران خان بنگش نے کہا کہ ’میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے میں قیاس آرائی نہ کریں‘۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے شہریوں کی سکیورٹی کے لیے کافی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جن لوگوں کی حالت نازک ہے، انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بہتر علاج کے لیے دوسری جگہ لایا جا رہا ہے۔ اس درمیان چین نے پاکستان سے اس حملے کی تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دھماکے، 10 افراد ہلاک

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینی چاہیے اور چین کے شہریوں کی حفاظت سنجیدگی سے کرنی چاہیے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details