اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران نے امریکہ کو متنبہ کیا

تہران اور واشنگٹن کے مابین سخت کشیدگی اور امریکہ کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران کے پانچ ٹینکرز نے کم از کم 45.5 ملین ڈالر مالیت کا پٹرول اور اسی طرح کی مصنوعات لے کر وینزویلا کا رخ کیا ہے۔

sd
sd

By

Published : May 18, 2020, 4:18 PM IST

پیر کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ریاستہائے متحدہ امریکہ وینزویلا جانے والے ان کے ٹینکرز کے خلاف کوئی اقدام کرتا ہے تو اسلامی جمہوریہ اس پر ردعمل کا اظہار کرے گا۔

انہوں نے تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'امریکیوں نے دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے آئل ٹینکرز کے بارے میں جو کچھ کہا ہے، وہ غیر قانونی اور بے شرمی پر مبنی ہے'۔

خیال رہے کہ تہران اور واشنگٹن کے مابین سخت کشیدگی اور امریکی کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران کے پانچ ٹینکرز نے کم از کم 45.5 ملین ڈالر مالیت کا پٹرول اور اسی طرح کی مصنوعات لے کر وینزویلا کا رخ کیا ہے۔

موسوی نے مزید کہا کہ ایران کا شام سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شامی حکومت اور قوم کی خواہش پر ایران ان کے ساتھ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی سے امریکہ یا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details