اردو

urdu

ETV Bharat / international

طالبان کی امریکہ کو وارننگ

طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا برادر نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ معاہدے ابھی تک مثبت رہا ہے لیکن امریکہ کو دونوں فریق کے درمیان ہوئے دوحہ معاہدے کی پیروی کرنی ہوگی۔ اس کے تحت اسے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے 14 مہینوں کے اندر واپس بلانا ہو گا۔

sdf
dfs

By

Published : Jul 27, 2020, 6:40 PM IST

افغانستان کی تنظیم طالبان نے امریکہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنے فوجیوں کو واپس نہیں بلاتا ہے تو اس معاملے میں تنظیم ضروری فیصلہ کرے گی۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا برادر نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ معاہدے ابھی تک مثبت رہا ہے لیکن امریکہ کو دونوں فریق کے درمیان ہوئے دوحہ معاہدے کی پیروی کرنی ہوگی۔ اس کے تحت اسے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے 14 مہینوں کے اندر واپس بلانا ہو گا۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں برس فروری کے آخر میں دوحہ معاہدہ ہوا تھا۔ ملا برادر نے کہا تھا کہ ابھی تک امریکہ کے ساتھ دوحہ معاہدہ کامیاب رہا ہے کیونکہ امریکہ نے پہلے ہی پانچ فوجی ٹھکانوں کو خالی کردیا ہے اور موجودہ وقت میں فوجیوں کی تعداد کم کرکے 8600 کردی ہے۔

ملابرادر نے افغان حکومت سے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ انٹرافغان بات چیت کے لیے راستہ ہموار ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرافغان بات چیت شروع کرنے کی شرائط میں 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی بھی ایک شرط ہے۔

افغان حکومت نے ابھی تک 4,245 قیدیوں کو ہی رہا کیا ہے جبکہ طالبان نے معاہدے کے تحت ابھی تک 1000 میں سے 860 مغویوں کو رہا کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details