اردو

urdu

ETV Bharat / international

Taliban warns Tajikistan Uzbekistan: تاجکستان اور ازبکستان افغان طیارے واپس کر دیں

طالبان نے تاجکستان اور ازبکستان کو خبردار کیا Taliban warns Tajikistan Uzbekistan کہ وہ افغان طیارے واپس کر دیں ورنہ انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق حکومت کے خاتمے کے بعد 40 سے زائد ہیلی کاپٹر ازبکستان اور تاجکستان منتقل کیے گئے۔

Taliban warns Tajikistan, Uzbekistan to return Afghan aircraft or face consequences
تاجکستان اور ازبکستان افغان طیارے واپس کر دیں

By

Published : Jan 12, 2022, 5:32 PM IST

افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز کے مطابق، کابل میں فضائیہ کی جانب سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ جو فوجی طیارے بیرون ملک لے جائے گئے تھے، انہیں واپس کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جن ممالک میں فوجی طیارے لے جایا گیا ہے اگر انہوں نے انہیں واپس نہ کیا تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مجاہد نے کہا کہ "ہمارے طیارے جو تاجکستان یا ازبکستان میں Taliban warns Tajikistan Uzbekistan ہیں انہیں واپس کیا جانا چاہیے۔ ہم ان طیاروں کو بیرون ملک رہنے یا ان ممالک کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘

طلوع نیوز کی خبر کے مطابق، قائم مقام وزیر دفاع نے کہا کہ وہ کسی بھی ملک کو افغان فوجی طیاروں Afghan aircraft کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جنہیں افغانستان سے نکالا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ازبکستان میں موجود افغان پائلٹ دوحہ میں امریکی اڈے کے لیے پرواز کریں گے

طالبان کی وزارت دفاع نے کہا کہ سابق حکومت کے خاتمے کے بعد 40 سے زائد ہیلی کاپٹر ازبکستان اور تاجکستان منتقل کیے گئے۔

قائم مقام وزیر دفاع نے کہا کہ کئی روسی ساختہ ہیلی کاپٹر جو فنی خرابی کی وجہ سے غیر فعال تھے امارت اسلامیہ نے مرمت کر دی ہے اور منگل کو نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ ہماری مستقبل کی فضائیہ کسی ملک پر منحصر نہیں ہوگی،"۔

اطلاعات کے مطابق سابق حکومت کے خاتمے سے قبل افغانستان کے پاس 164 سے زائد فعال فوجی طیارے تھے اور اب ملک میں صرف 81 ہیں۔ باقی کو افغانستان سے نکال کر مختلف ممالک میں لایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details