طالبان نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ افغان پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ (این آئی ڈی) میں ان کا نام "اسلامی امارت افغانستان" ہوگا۔
خامہ پریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اطلاعات و ثقافت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان پاسپورٹ اور این آئی ڈی کے لیے ممکن ہے کہ ان میں "اسلامی امارت افغانستان" کا نام درج ہو۔
دریں اثنا امارت اسلامیہ افغانستان نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جو کہ سابقہ افغان حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں فی الحال درست ہیں۔
اطلاعات اور ثقافت کے نائب وزیر اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات اب بھی ملک کی قانونی دستاویزات کے طور پر درست ہیں۔
پاسپورٹ اور این آئی ڈی کے محکمے اب بھی افغانستان میں بند ہیں اور صرف وہ لوگ جنہوں نے اپنا بائیومیٹرک کرایا ہے وہ اپنے پاسپورٹ اور این آئی ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔