اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل میں بم دھماکے متعدد ہلاک

افغانستان کے دار الحکومت کابل میں بدھ کو پولیس کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بناکر کیے گئے کار بم دھماکے میں کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی اور 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

کابل میں بم دھماکے متعدد ہلاک

By

Published : Aug 7, 2019, 7:36 PM IST

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
آج صبح پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر کار سوار خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

افغان وزارت داخلہ نے خودکش حملے کے نتیجے میں 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جب کہ دھماکے سے قریب موجود رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
دھماکا اس وقت ہوا جب ایک گاڑی کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر واقع چیک پوائنٹ پر روکا گیا۔
دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت زیادہ تر عام شہری زخمی ہوئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
طالبان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں متعدد پولیس اور فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کل سیکیورٹی فورسز نے کابل میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوئے اور سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار بھی مارے گئے جب کہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے بم بنانے کے سامان سمیت بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details