بھارت نے اپنی صلاحیت کو مظبوط کرنے کے لیے چار تجدید شدہ ہیلی کاپٹر افغانستان کو تحفے میں دیے تھے۔ وہیں بھارتی دفاعی افواج نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔
قندوز ایئر فیلڈ کی ویڈیو سے پتہ معلوم ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر شاید ناکارہ ہو چکا ہے کیونکہ یہ بغیر روٹرز کے تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے قبضے میں لیا گیا ہیلی کاپٹر کا سیریل نمبر 123 ہے جو کہ بھارت کی طرف سے تحفے میں دیے گئے ہیلی کاپٹروں سے ملتا جلتا ہے۔