اطلاعات کے مطابق منگل کو کابل میں فوجی ہسپتال پر داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک اہم رکن بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کابل کی ملٹری کور کے سربراہ مولوی حمد اللہ مخلص منگل کو یہاں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر حملے میں ہلاک ہو گئے۔
طالبان کمانڈر حمد اللّٰہ مخلص اسپتال پر حملے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچے اور دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران جاں بحق ہوئے۔
کابل میں طالبان نے بدھ کے دن بتایا کہ حقانی نیٹ ورک سے وابستہ کابل کے کور کمانڈر حمد اللہ مخلص داؤد سردار خان ہسپتال پر حملے کی اطلاع کے بعد فوری طور پر وہاں پہنچے اور داعش کے خلاف لڑائی میں آگے آگے تھے۔ تاہم وہ اس پر تشدد کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔
حمد اللّٰہ مخلص حقانی نیٹ کے رکن اور بدری اسپیشل فورسز کے آفیسر تھے۔وہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد جاں بحق ہونے والے سب سے سینئر عہدے دار ہیں۔
اگست ميں طالبان کے ملک پر مکمل کنٹرول کے بعد ملک میں کسی دہشت گردانہ حملے میں کسی اہم طالبان کمانڈر کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔